ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہریانہ انتخابات: بی جے پی کی شکست کے بعد ریاستی صدر سبھاش برالا نے استعفیٰ دیا

ہریانہ انتخابات: بی جے پی کی شکست کے بعد ریاستی صدر سبھاش برالا نے استعفیٰ دیا

Thu, 24 Oct 2019 19:28:15    S.O. News Service

چنڈی گڑھ،24/اکتوبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)ہریانہ کی 90 اسمبلی سیٹوں کے رجحان میں پارٹی کے مکمل اکثریت سے دور صوبہ بی جے پی صدر سبھاش برالا نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔غور طلب ہے کہ تمام 90 سیٹوں کے رجحان آ چکے ہیں اور کسی بھی پارٹی کو مکمل اکثریت حاصل نہیں ہوئی ہے یہاں حکمراں پارٹی بی جے پی اور کانگریس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ رہا ہے۔ ٹوہانا سیٹ سے امیدوار برالا جننایک جنتا پارٹی (جے جے پی) کے امیدوار دیویندر سنگھ ببلی سے 25,090ووٹوں سے پیچھے چل رہے ہیں۔ٹوہانا میں شکست کے اندیشے سے برالا ووٹوں کی گنتی کے درمیان میں ہی پولنگ سٹیشن چھوڑ کر چلے گئے۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ برالا نے ریاست پارٹی صدر عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ ووٹنگ سے پہلے ہریانہ میں 75 سیٹیں جیتنے کا دعوی کرنے والی بی جے پی 37 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔کانگریس بھی 35 سیٹوں پر آگے ہے۔جے جے پی 10 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔یہی رجحان برقرار رہتے ہیں تو جے جے پی کنگ میکر کے کردار میں آ سکتی ہے۔


Share: